اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سٹلائٹ سے لی گئی تصویروں سے اس با ت کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ بوکوحرام کے افراد نے باگا کےفوجی اڈے پر رواں ماہ کے اوائل میں قبضہ کرلیا تھا اور اس علاقے کے بہت سے گاؤں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے افراد نے ان علاقوں کے شاید دسیوں بلکہ سیکڑوں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر نے بھی نائیجیریا کے شمالی علاقے میں انسانی صورتحال کے بارے میں خبردارکیا ہے ۔
مذکورہ دفتر کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے حملے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو وحشیانہ انداز میں ہلاک کیا گيا ہے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے خلاف سخت کاروائي ہونی چاہئے ۔ وسطی افریقہ کے ذرائع ابلاغ نے فرانس میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں چند فرانسیسی شہریوں اور یہودیوں کے قتل کےواقعے پر مغربی ملکوں اوربین الاقوامی اداروں کے ردعمل اورہنگاموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر فرانس میں قتل اور دہشت گردی کا اقدام برا ہے تو افریقہ میں جہاں پچھلے ایک سال سے دہشت گردوں کےہاتھوں بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے کیوں ان واقعات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے نائیجیریا کے شمال مشرق کے دوشہروں باگا اور درون باگا میں بوکوحرام کے عناصر کے وحشیانہ حملوں میں دوہزار سے زائد عام شہری مارے گئے ہيں ۔
.......
/169